آيسسكو كی جانب سے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں پہلی پوزيشن حاصل كرنے والی اميدوار كی تجليل

IQNA

آيسسكو كی جانب سے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں پہلی پوزيشن حاصل كرنے والی اميدوار كی تجليل

21:53 - July 24, 2012
خبر کا کوڈ: 2376720
بين الاقوامی گروپ : ملائشيا كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں پہلی پوزيشن حاصل كرنے والی خوش قسمت اميدوار حسناء خولالی كے اعزاز میں آيسسكو مراكش كے دار الحكومت رباط میں ايك خصوصی تقريب منعقد كرے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ تقريب ۲۵ جولائی بروز بدھ كو آيسسكو كے رباط میں واقع ہیڈ كوارٹر میں منعقد ہو گی كہ جس كے دوران قرآنی مقابلوں كے شعبہ خواتين میں پہلی پوزيشن حاصل كرنے والی مراكشی خاتون حسناء خولالی كو خراج تحسين پيش كيا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ بين الاقوامی قرآنی مقابلے حال ہی میں ملائشيا میں منعقد ہوئے تھے كہ جن میں دنيا بھر كے ۴۲ ممالك سے تعلق ركھنے والے ۶۰ خواتين و حضرات نے حصہ ليا ۔
1060325
نظرات بینندگان
captcha