غاصب صیہونی فورسز ۸ فلسطينی دیہاتوں كو منہدم كر دے گی

IQNA

غاصب صیہونی فورسز ۸ فلسطينی دیہاتوں كو منہدم كر دے گی

21:52 - July 24, 2012
خبر کا کوڈ: 2376723
بين الاقوامی گروپ : صیہونی روزنامے آرتص نے كل ۲۳ جولائی كو لكھا : اسرائيل كے وزير جنگ ایھود باراك نے الخليل كے جنوب میں آٹھ فلسطينی دیہات گرا دينے كا حكم صادر كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Palestine Info» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس صیہونی اخبار نے بتايا : ان دیہاتوں میں تقريبا ۱۵۰۰ كے قريب رہائشی ہیں اور یہ طے كيا گيا ہے كہ اس كام كو انجام دينے كے لیے فوجی طاقت كو بروئے كار لايا جائے ۔
اخبار نے مزيد كہا ہے كہ ان دیہاتوں كے فلسطينی رہائيشی «يطا» شہر اور ان كے مضافات میں منتقل ہو رہے ہیں اور انہیں فوجی آپريشن میں وقفے كے دوران اپنی زمينیں استعمال كرنے كی اجازت ہو گی ۔
قابل ذكر ہے كہ اسرائيل كی جانب سے فلسطينيوں كے خلاف پر تشدد اقدامات جاری ہیں اور عالمی برادری اس پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔
1061007
نظرات بینندگان
captcha