اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے بوسنيا كے مقتول مسلمانوں كی يادگار پر ادائے احترام

IQNA

اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے بوسنيا كے مقتول مسلمانوں كی يادگار پر ادائے احترام

21:24 - July 27, 2012
خبر کا کوڈ: 2378444
بين الاقوامی گروپ : اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل نے كل 26 جولائی كو «سربرننيتسا» شہر میں بوسنيا كے مقتول مسلمانوں كی يادگار پر حاضری دے كر ان كی ارواح كے لیے ادائے احترام کی رسومات میں شرکت کیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «un.org»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جمہوریہ بوسنيا میں بان كی مون نے مقتول مسلمانوں كی يادگار پر پھول بھی چڑھائے اور ان كے لیے ادائے احترام بجا لائے ۔
ياد رہے بان كی مون اقوام متحدہ كے پہلے سيكرٹری جنرل ہیں كہ جنہوں نے پانچ ہزار چھ سو مقتول مسلمانوں كی يادگار پر پھول چڑھائے ہیں ۔
اس سے قبل بدھ كے روز اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل نے بوسنيا كی پارليمنٹ میں اظہار خيال كرتے ہوئے كہا : اقوام متحدہ نے بوسنيا كی جنگ كے دوران بخوبی اپنا كردار ادا نہیں كيا ہے ۔
1063264
نظرات بینندگان
captcha