ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے «Press TV»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حماس كے وزير اعظم اسماعيل ھنیہ ۲۵ جولائی كو مصری صدر محمد مرسی كے ساتھ ملاقات كی غرض سے قاہرہ روانہ ہو چكے ہیں ۔
مصری صدر كے عنوان سے محمد مرسی كی اسماعيل ھنیہ كے ساتھ یہ پہلی ملاقات ہو گی ۔
اہل غزہ ھنیہ كے دورہ مصر كو نيك شگون قرار ديتے ہوئے غزہ كا محاصرہ ختم ہونے كا انتظار كر رہے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ اسماعيل ھنیہ نے حالیہ ہفتے كے اوائل میں كہا تھا : مصر كا سابق سربراہ حسنی مبارك سالہا سال تك حماس اور اس كے رہنماؤں سے ہر قسم كی ملاقات كا مخالف تھا ۔
1063301