ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «TAP» ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے ركن ملك تيونس نے ۱۴ اور ۱۵ اگست كو جدہ میں منعقد ہونے والے تنظيم كے اجلاس میں ميانمار كے مسلمانوں كی موجودہ صورتحال كا سنجيدگی سے جائزہ اور بودیوں کے ہاتھوں اس دينی اقليت كے مسلسل قتل عام كی مذمت كرنے كا مطالبہ کیا ہے ۔
واضح رہے كہ یہ درخواست ۲۷ جولائی كو جنيوا میں قائم اقوام متحدہ كے ہیڈ كوارٹر میں اسلامی تعاون تنظيم كے مستقل اراكين كے رابطہ اجلاس میں پيش كی گئی ہے ۔
اسی طرح تيونس كی وزارت خارجہ نے ايك بيان كے ذريعے ميانمار میں مسلمانوں كے قتل عام پر تشويش كا اظہار كيا ہے اور اسلام كے پيروكاروں كے خلاف تشدد آميز واقعات كی پرزور مذمت كی ہے ۔
1064215