ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ الجزيرہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جرمنی میں مقيم سينكڑوں مسلمانوں نے برلن میں دفتر وزارت خارجہ كے سامنے احتجاجی مظاہروں کے دوران ميانمار کے شہر رہینگيان كے مسلمان شہريوں کی نسل کشی اور ان کو جبری طور پر ملک بدر کرنے كی شديد مذمت كی ہے ۔
برلن كی متعدد مساجد كے تعاون سے منعقدہ ان مظاہروں كے دوران مظاہرين نے جرمن حكومت سے ميانمار میں جاری مسلمانوں كے خلاف بربريت كو ركوانے كے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
مظاہرين نے ہاتھوں میں جھنڈے اٹھا ركھے تھے جن پر (ميانمار میں مسلمانوں كے قتل عام كو روكا جائے) كی عبارتیں تحرير تھیں ۔
1064250