جائزہ دبئی سولہویں سالانہ بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز / مقابلوں كی پہلی رات آٹھ اميدواروں كے درميان مقابلہ

IQNA

0:25 - July 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2379421

جائزہ دبئی سولہویں سالانہ بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز / مقابلوں كی پہلی رات آٹھ اميدواروں كے درميان مقابلہ

بين الاقوامی گروپ : جائزہ دبئی سولہویں سالانہ بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز گزشتہ رات ۲۶ جولائی بروز جمعۃ المبارك كو ايوان تجارت و صنعت میں كر ديا گيا ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے امارات سے نكلنے والے اخبار "البيان" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے گزشتہ رات اسلامی اور غير اسلامی ممالك كی شركت كے ساتھ ايوان صنعت و تجارت میں جيوری كی زير نگرانی شروع كر دئیے گئے ہیں ۔
ان مقابلوں كی پہلی رات برطانیہ كے نمائندہ عباس عبد الناصر معلم احمد ، بنگلہ ديش سے اينول عارفن ، اردن سے محمود فارس خلف ، سری لنكا سے ظافر عبد اللہ ظافر ، ملائشيا سے حاج درامی ، ڈنمارك سے احمد محمد ابراہيم ، يوگنڈا سے حسن كاتونجولی اور تنزانيا سے عمر عبد اللہ سالم نے مقابلوں میں حصہ ليا ۔
1063853
نظرات بینندگان
captcha