لووو ميوزيم میں اسلامی آرٹ گيلری كا افتتاح

IQNA

لووو ميوزيم میں اسلامی آرٹ گيلری كا افتتاح

17:23 - July 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2380166
بين الاقوامی گروپ : ۲۵۰۰ اسلامی آثار كی نمائش پر مشتمل لوور ميوزيم فرانس كی جديد اسلامی آرٹ گيلريوں كا افتتاح ۲۲ ستمبر ۲۰۱۲ء كو كر ديا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Attraction Management» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لوور ميوزيم كی اسلامی آرٹ گيلرياں اٹلی كے دو معروف معماروں «ماريو بلينی» اور «رودی ريكيوتی»، نے ۳ ہزار مكعب میٹر میں تعمير كی ہیں ۔
لوور ميوزيم میں ان گيلريوں كے اضافے سے ميوزيم كی خوبصورتی میں چنداں اضافہ ہو گيا ہے ۔
یہ گيلرياں اپنی نوع میں اعلیٰ طرز تعمير كا نمونہ ہیں اور ان میں ۱۵ ہزار آرٹ آثار كو نمائش كے لیے پيش كيا جائے گا ۔
لوور ميوزيم كے ترجمان كا كہنا ہے كہ ان گيلريوں میں ۱۷ ویں صدی سے ۱۹ ویں صدی كے درميان عالم اسلام كے اسلامی آثار كی نمائش كی جائے گی ۔
1063845
نظرات بینندگان
captcha