مغربی اور اسلامی مشرق وسطی كے تقابلی جائزے كے لیے اسلامی بيداری كے عنوان سے نشست كا انعقاد

IQNA

23:46 - July 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2380317

مغربی اور اسلامی مشرق وسطی كے تقابلی جائزے كے لیے اسلامی بيداری كے عنوان سے نشست كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ :آج ۲۹ جولائی كو تہران میں جاری بين الاقوامی قرآنی نمائش میں (مغربی اور اسلامی مشرق وسطی كے تقابلی جائزے كے لیے اسلامی بيداری) كے عنوان سے نشست منعقد كی جارہی ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، یہ نشست بين الاقوامی قرآنی نمائش كے اسلامی بيداری اور فلسطين ہال كی جانب سے منعقد كی جائے گی ۔
واضح رہے كہ اس نشست میں دفاع فلسطين كمیٹی كے سياسی ونگ كے ركن سيد احمد شجاعی خطاب كریں گے ۔
قابل ذكر ہے یہ نشست آج ۲۹ جولائی بروز اتوار ، نماز مغربين كے بعد اسلامی بيداری اور فلسطين كےحصے میں منعقد كی جائے گی ۔
بيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش ۱۵ جولائی سے (قرآن ؛ بيداری كی ثقافت) شعار كے ساتھ تہران میں واقع مصلی امام خمينی(رہ) میں شروع ہوئی جو ۱۵ اگست تك جاری رہے گی ۔
1065007
نظرات بینندگان
captcha