ميانمار میں مسلمان كا قتل عام ؛ اقوام متحدہ كی جانب سے صورتحال كا جائزہ لينے كا فيصلہ

IQNA

ميانمار میں مسلمان كا قتل عام ؛ اقوام متحدہ كی جانب سے صورتحال كا جائزہ لينے كا فيصلہ

23:58 - July 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2380334
بين الاقوامی گروپ : ميانمار میں نسلی فسادات كے دوران روہينگيا كے مسلمانوں كے قتل عام اور ۸۰ ہزار افراد كے بے گھر ہونے كے بارے میں خبروں كے انتشار كے بعد اقوام متحدہ میں انسانی حقوق كميشن كے صدر ناوی پيلائی نے معاملے كی تحقيقات كا حكم ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «OnIslam»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اقوم متحدہ میں انسانی حقوق كے ہائی كمشنر نے واضح كيا ہے كہ بہت سے آزاد ذرائع كی جانب سے مسلمانوں پر ميانمار كی سيكورٹی فورسز كے وحشيانہ تشدد اور امتيازی سلوك كی رپورٹیں ملی ہیں ۔
واضح رہے كہ اس سے قبل اقوام متحدہ نے اعلان كيا تھا كہ ميانمار میں بنگالی مسلمان اقليت كی صورتحال دنيا بھر كی ديگر اقليتوں كی نسبت بہت زيادہ خراب ہے اور یہ لوگ اپنی ہی سرزمیں پر بڑے پيمانے پر نسلی امتياز كا شكار ہیں ۔
1065179
نظرات بینندگان
captcha