نائيجيريا ؛ مقالہ نويسی اور قرائت قرآن مقابلوں كا انعقاد

IQNA

نائيجيريا ؛ مقالہ نويسی اور قرائت قرآن مقابلوں كا انعقاد

11:50 - July 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2380741
بين الاقوامی گروپ : نائيجرين حكومت ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے صوبہ اوگان میں مقالہ نويسی اور قرائت قرآن مقابلوں كا انعقاد كرے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «worldstagegroup»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مقابلہ كمیٹی كی ترجمان راشدہ ساليسو نے اس بارے واضح كيا : ان مقابلوں كے انعقاد كا ہدف طالب علموں كو اسلام كے بارے اپنی معلومات بڑھانے اور ماہ رمضان سے حدّ اكثر استفادے كا موقع فراہم كرنا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ماہ رمضان ۲۰۱۲ء مقالہ نويسی مقابلے طلبہ كے لیے ايك فرصت ہے جس میں وہ متعلقہ موضوعات پر مزيد تحقيقات كی بدولت مسائل كا تجزیہ و تحليل كرنے كی استعداد بڑھا سكتے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ ان مقابلوں كا دوسرا مرحلہ كل ۳۱ جولائی بروز منگل كو منعقد ہو گا ۔
1063959
نظرات بینندگان
captcha