كربلا كے دينی مدارس نے شام كے زيارتی مقامات كی حفاظت كا مطالبہ كر ديا

IQNA

كربلا كے دينی مدارس نے شام كے زيارتی مقامات كی حفاظت كا مطالبہ كر ديا

11:50 - July 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2380744
بين الاقوامی گروپ : كربلا كے دينی مدارس ، آستان مقدس امام حسين و حضرت عباس (علیھما السلام ) نے عراقی حكومت سے شام كے مقدس زيارتی مقامات اور مزارات كے تحفّظ كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی "الرّأی العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كربلا كے دينی مدارس اور آستان مقدس امام حسين و حضرت عباس (علیھما السلام) نے ۲۷ جولائی بروز جمعۃ المبارك كو ايك اعلامیہ صادر كر كے حكومت سے شام كے مزارات بالخصوص حضرت زينب (ع) كی ضريح كا تحفّظ يقينی بنانے كا مطالبہ كيا ہے ۔
اس بيان میں كہا گيا ہے : شام میں دست و گريبان مختلف گروہ ان مقدّس مقامات پر ہر قسم كی شر انگيز كاروائی كرنے سے باز رہیں ۔
اسی طرح بيان میں بعض عرب ممالك كی جانب سے آتش فتنہ كو شعلہ ور كرنے كی كوششوں پر كڑی نكتہ چينی كی گئی ہے ۔
1064694
نظرات بینندگان
captcha