نيويارك ؛ شيعان حيدر كرار كے لیے ماہ رمضان میں خصوصی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

نيويارك ؛ شيعان حيدر كرار كے لیے ماہ رمضان میں خصوصی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

21:27 - July 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2381213
بين الاقوامی گروپ : مركز شيعيان اثنی عشری نيويارك كے زير اہتمام ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے حفظ و قرائت قرآن كريم كے مقابلے منعقد ہوں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «sijny»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے ۲۱ ماہ مبارك رمضان بمطابق ۱۰ اگست بروز جمعہ كو ۱۸ سال سے كم نوجوان بچوں اور بچيوں كی شركت كے ساتھ نيويارك میں منعقد ہوں گے ۔
ان مقابلوں كے شعبہ حفظ میں ۴ گروہ تشكيل دئیے گئے ہیں كہ جن میں ۳ سے ۴ سال كے بچوں میں سورہ مسد كے حفظ ، ۵ سے ۶ سال كے بچوں میں سورہ اعلٰی كے حفظ اور ۷ سے ۸ سال كے بچوں میں سورہ اعلیٰ اور سورہ غاشیہ كے حفظ كے مقابلے ہوں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ ان مقابلوں كا ہدف نوجوان نسل كو قرآن كريم سے آشنا كرنا اور ماہ مبارك رمضان كی بركتوں سے فيض اٹھانا ہے ۔
1065177
نظرات بینندگان
captcha