آج رات قرآنی نمائش كے شعبہ بين الاقوامی كا افتتاح كيا جائے گا

IQNA

آج رات قرآنی نمائش كے شعبہ بين الاقوامی كا افتتاح كيا جائے گا

21:22 - July 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2381215
بين الاقوامی گروپ : بيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كے شعبہ بين الاقوامی كا افتتاح بيسویں نمائش كے سربراہ اور اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ كی موجودگی میں آج رات مصلائے تہران میں كر ديا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے بيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس شعبے كی افتتاحی تقريب آج رات ۹:۳۰ بجے بيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كے سربراہ حجّت الاسلام و المسلمين حميد محمدی اور اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ محمّد باقر خرمشاد اور ديگر اعلٰی شخصيات كی موجودگی میں كيا جائے گا ۔
اس شعبے میں شركت كرنے والے ديگر ممالك میں سے بنگلہ ديش، روس ، فلپائن ، پاكستان ، گھانا ، الجزائر ، تركی ، لبنان ، تاتارستان ، بوسنيا اور شام قابل ذكر ہیں ۔
1065240
نظرات بینندگان
captcha