چوتھے بين الاقوامی طلبہ قرآنی مقابلوں میں نروژ كے نمائندہ قاری حسين الخز علی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : ميری زندگی میں قرآن كريم ايك انتہائی مؤثر كردار كا حامل ہے اور اس سے ميری انفرادی زندگی كا ہر پہلو متاثّر ہوا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : مجھے ہميشہ اس امر میں دلچسپی تھی كہ میں قرآن كريم كی مختلف روشوں سے آگاہی حاصل كروں اور یہ مقابلے اس حوالے سے ايك اچھا موقع تھا كہ مجھے عالم اسلام كی قرآنی شخصيتوں سے تبادلہ خيال اور ان كی روشوں سے آگاہ ہونے كی فرصت ملی ۔
1055529