بين الاقوامی طلبہ قرآنی مقابلے دنيا میں اسلام اور مسلمانوں كے كردار كو اجاگر كرنے كا ذريعہ

IQNA

11:02 - July 31, 2012
خبر کا کوڈ: 2381701

بين الاقوامی طلبہ قرآنی مقابلے دنيا میں اسلام اور مسلمانوں كے كردار كو اجاگر كرنے كا ذريعہ

بين الاقوامی گروپ : بين الاقوامی طلبہ قرآنی مقابلے مغرب كے اسلام مخالف اقدامات كی مؤثر روك تھام كرتے ہیں اور دنيا بھر میں اسلام و مسلمين كے كردار كو نماياں كرتے ہیں ۔

چوتھے بين الاقوامی طلبہ قرآنی مقابلوں میں نروژ كے نمائندہ قاری حسين الخز علی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : ميری زندگی میں قرآن كريم ايك انتہائی مؤثر كردار كا حامل ہے اور اس سے ميری انفرادی زندگی كا ہر پہلو متاثّر ہوا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : مجھے ہميشہ اس امر میں دلچسپی تھی كہ میں قرآن كريم كی مختلف روشوں سے آگاہی حاصل كروں اور یہ مقابلے اس حوالے سے ايك اچھا موقع تھا كہ مجھے عالم اسلام كی قرآنی شخصيتوں سے تبادلہ خيال اور ان كی روشوں سے آگاہ ہونے كی فرصت ملی ۔
1055529
نظرات بینندگان
captcha