ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودی عرب سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ (الرياض) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ذرائع كے مطابق ، اسلامی تعاون تنظيم ميانمار میں دو ماہ سے نسل كشی اور نسل پرستی كا شكار رہينگيا كے مسلمانوں كی حمايت كے لیے عملی اقدامات كرنا چاہتی ہے ۔
ذرائع نے اعلان كيا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم نے ميانمار كے مسلمانوں كی مدد كے لیے اسلامی اور بين الاقوامی كوششوں كو يكجا كرنے اور اس حوالے سے اسلامی ممالك میں اجلاس منعقد كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔
گزشتہ جمعے كو منعقد ہونے والے اجلاس كے دوران حاضرين نے ميانمار میں مسلمانوں كو درپيش مسائل كے حل كے لیےاسلامی تعاون تنظيم كے ركن ممالك كے سفيروں كی كوششوں پر زور ديا ہے ۔
1067000