ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اباء نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرينی انقلابيوں نے حق خود ارادیت اور قيديوں كی آزادی كے لیے (حق مسلّم ) كے شعار سے نئے ہفتے كا آغاز كيا ہے ۔
اسی سلسلے میں بحرين كی سياسی جماعت "۱۴ فروری گرينڈ الائنس" نے آل خليفہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے وحشيانہ تشدد کے نتیجے میں اپنی ياداشت كھونے والے بحرينی طالب علم محمد عبد المہدی كے ساتھ اظہار يكجہتی كے لیے ريلياں اور مظاہرے برپا كرنے كی اپيل كی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ بحرين كے ديگر علاقوں میں بھی انقلابی شہريوں نے قيديوں كی رہائی كے لیے مظاہرے برپا كیے ہیں جن كو سيكورٹی فورسز نے تشدد كا نشانہ بنايا ہے ۔
1067173