ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ملائيشين نيوز ايجنسی Bernama كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ملائيشيا كے وزير اعظم نے اس ہدف تك رسائی كی كوششوں كو مقدس قرار ديتے ہوئے كہا: اس منصوبے سے مربوط تمام اداروں کو چاہیئے کہ اشاعت قرآن کا دوسرا بڑا مرکز بننے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کریں ۔
انہوں نے آج صبح نئے قرآنی ترجمے كی تقريب رونمائی سے خطاب كے دوران كہا : میں يقين دلاتا ہوں كہ اس ہدف كو حقيقت میں تبديل کرنے کی خاطر حکومت کی جانب سے ہر ممكنہ تعاون کیا جائے گا ۔
1067415