جنوبی افريقا ؛ مسلمانوں نے غذائی مصنوعات سے حلال سرٹیفیکیشن کا نشان مٹانےكی مخالفت کردی

IQNA

23:30 - July 31, 2012
خبر کا کوڈ: 2382450

جنوبی افريقا ؛ مسلمانوں نے غذائی مصنوعات سے حلال سرٹیفیکیشن کا نشان مٹانےكی مخالفت کردی

بين الاقوامی گروپ : جنوبی افريقا میں غذائی مصنوعات سے حلال اور اس قسم كی ديگر علامتوں كو حذف كرنے پر مسلمانوں ، یہوديوں اور ہندؤوں نے اپنی مخالفت كا اعلان كيا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Islam Today»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسيحی گرپوں اور يونينز نے حال ہی میں جنوبی افريقا كے شہر (پرتوريا) كی عدالت میں درخواست جمع كرائی ہے جس میں غذائی مصنوعات پر حلال سرٹفيكشن سميت ہر قسم كی مذہبی علامتوں كو ممنوع قراردينے كی اپيل كی گئی ہے ۔
مسيحی يونين نے اپنے درخواست میں كہا ہے كہ غذائی مصنوعات كی ايك بڑی تعداد پر حلال سرٹيفيكيشن جيسی علامتیں درج ہیں درحالنكہ مسيحيوں كے استفادے كے لیے ان مصنوعات كی جگہ دوسری ايسی غذائی مصنوعات كو لانا چاہيئے جن پر یہ علامتیں درج نہ ہوں ۔
1067349
نظرات بینندگان
captcha