قرآنی نمائش كے اسلامی بيداری اور فلسطين سيكشن كی نشستوں كے منسوخ ہونے كی وجوہات

IQNA

23:54 - August 01, 2012
خبر کا کوڈ: 2383458

قرآنی نمائش كے اسلامی بيداری اور فلسطين سيكشن كی نشستوں كے منسوخ ہونے كی وجوہات

بين الاقوامی گروپ : اسلامی بيداری اور فلسطين سيكشن كے معاون ابو الفضل رافعی نے بين الاقوامی نمائش كے شعبہ تعلقات عامہ كی جانب سے عدم تعاون كو ان نشستوں كی منسوخی كا باعث قرار ديا ہے ۔

تہران میں جاری بين قرآنی نمائش كے اسلامی بيداری اور فلسطين سيكشن كے معاون ابو الفضل رافعی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ گفتگو كے دوران كہا : مذكورہ سيكشن میں تقريبا ۲۰ نشستیں منعقد كرنے كا فيصلہ كيا گيا تھا جو نمائش كے شعبہ تعلقات عامہ كی جانب سے نشستوں كی كوريج اور تشہير میں تعاون نا كرنے كی وجہ سے ان نشستوں كو منسوخ كرديا گيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ان نشستوں كا ہدف اسلامی بيداری اور مختلف ممالك میں اس كے اثرات اور اسلامی بيداری كے صیہونی حكومت كی سيكورٹی پر براہ راست تاثير كو بيان كرنا تھا جو شعبہ تعلقات عامہ كے عدم تعاون كی وجہ سے منسوخ ہو گئی ہیں ۔
1068818
نظرات بینندگان
captcha