تہران ؛ قرآنی نمائش كے بين الاقوامی سيكشن میں قرآنی ڈرائنگ كی نمائش

IQNA

تہران ؛ قرآنی نمائش كے بين الاقوامی سيكشن میں قرآنی ڈرائنگ كی نمائش

23:52 - August 01, 2012
خبر کا کوڈ: 2383461
بين الاقوامی گروپ : اس سال مصلائے تہران میں جاری قرآنی نمائش كے بين الاقوامی سيكشن میں گزشتہ سالوں كی طرح قرآنی خطاطی كی نمائش جاری ہے جن میں سے قرآنی ڈرائنگ كو بين الاقوامی سيكشن كا شوكيس قرار ديا جا سكتا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ،اس سال قرآنی نمائش كے بين الاقوامی سيكشن نے ۹ ممالك كی موجودگی میں اپنی فعاليت كا آغاز كيا ہے جبكہ عرب ممالك كی جانب سے عدم دلچسپی خود اپنی جگہ قابل تامل ہے ۔
اس سال بين الاقوامی سيكشن میں پاكستان ، فرانس ، افغانستان ، تاتارستان ، تركی ، ہندوستان ، لبنان ، بنگلاديش ، شام كے خوشنويسوں اور آرٹسٹوں نے اپنے اپنے قرآنی آثار كو منظر عام پر ركھا ہے جن میں سے قرآنی ڈرائنگ كو اس سيكشن كا شو كيس قرار ديا جا سكتا ہے ۔
1068772
نظرات بینندگان
captcha