ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «the Jakarta Post»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ علما شوری كے شعبہ مغربی جاوہ كے ركن سليم عمر نے كہا : ٹی وی پروگرام روح كی غذا ہیں اور جسم كی غذا كے مانند اس كے معيار سے بھی مطمئن ہونا چاہيئے۔
انہوں نے مزيد كہا : حلال پروگرام ہر قسم كے غير اخلاقی چيزوں سے پاك ہوں گے اور ان جيسے پروگراموں كے لیے حلال سرٹيفيكيشن جاری كرنا ان كو معياری پروگراموں كا درجہ دے گا جس كے ذريعے بيشتر ناظرين كو جلب كيا جائے گا ۔
1068316