دبئی بين الاقوامی قرآن كريم مقابلوں كی نویں رات / ۹ سالہ حافظ قرآن كی شركت

IQNA

دبئی بين الاقوامی قرآن كريم مقابلوں كی نویں رات / ۹ سالہ حافظ قرآن كی شركت

23:49 - August 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2386285
بين الاقوامی گروپ : ۴ اگست كو جايزہ دبئی بين الاقوامی حفظ قرآن كريم مقابلوں كی نویں رات مرکزی افريقا ، قزاقستان ، يمن ، كينیڈا ، ليبيا ، ساحل عاج اور سيرلئون كے نمائندوں بالخصوص قزاقستان كے ۹ سالہ نمائندے كی شركت كے ہمراہ مقابلے منعقد كیے گئے ہیں ۔
جايزہ دبئی بين الاقوامی حفظ قرآن كريم مقابلوں سے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی خصوصی رپورٹ كے مطابق ، انڈونيشين جج عقيل حسين المنور نے مقابلوں كی نویں رات شركاء سے سوالات كرنے كے فرائض انجام ديئے ہیں ۔
واضح رہے نویں رات كے مقابلوں كا آغاز جيوری كی جانب سے مركزی افريقا كے ۱۷سالہ حافظ محمد صالح سے پوچھے گئے سوالوں كے ساتھ ہوا ، جس میں ان سے سورہ انعام ، نحل اور مجادلہ كے بارے میں تين سوال پوچھے گئے اور چھ مسلسل غلطيوں كے بعد ان كو مقابلے سے باہر ہونا پڑا ہے ۔
1070892
نظرات بینندگان
captcha