دبئی بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی جيوری كا آئين نامہ ابہام كا شكار ہے

IQNA

دبئی بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی جيوری كا آئين نامہ ابہام كا شكار ہے

23:51 - August 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2386288
بين الاقوامی گروپ : دبئی بين الاقوامی حفظ قرآن كريم مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ايران كے نمائندے محمد جواد محمدی مجد نے كہا : ان مقابلوں كا آئين نامہ کافی حدت تک غیر واضح ہے اور بعض موارد میں تو نمبر دينے كا كوئی خاص قانون موجود نہیں ہے ۔
جايزہ دبئی بين الاقوامی حفظ قرآن كريم مقابلوں كے سولہویں مرحلے میں ايران كی نمائندگی كرنے والے محمد جواد محمدی مجد نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے نامہ نگار كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران كہا : جيوری كے آئين نامے كا مبہم ہونا اسی طرح رمضان كے مہينے میں طولانی مدت کے لیے مقابلوں کو منعقد کرنا ان بین الاقوامی مقابلوں کی کمزوری شمار ہوتا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اصل مسئلہ جيوری كے آئين نامے کا پیچیدہ ہونا ہے كيونكہ اس آئين نامے كی بنیاد پر اميدوارں كی غلطيوں كا صحیح طور پر اندازہ نہیں لگايا جا سكتا ہے ۔
1070863
نظرات بینندگان
captcha