دبئی ؛ قرآن مقابلوں كے ضمن میں "امارات كی زيبا ترين مساجد" نامی تصویری نمائش كا انعقاد

IQNA

23:51 - August 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2386289

دبئی ؛ قرآن مقابلوں كے ضمن میں "امارات كی زيبا ترين مساجد" نامی تصویری نمائش كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : جايزہ دبئی سے موسوم سولہویں بين الاقوامی حفظ قرآن مقابلوں كے ضمن میں امارات میں واقع بڑی مساجد كی تصويروں پر مشتمل "زيبا ترين مسجد" كے عنوان سے نمائش منعقد كی گئی ہے ۔

جايزہ دبئی بين الاقوامی قرآنی مقابلوں سے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ، یہ نمائش متحدہ عرب امارات كی سات رياستوں میں تعمير كی گئی بڑی مساجد كی تصويروں پر مشتمل ہے ۔
واضح رہے كہ یہ نمائش دبئی چيمبر آف كامرس اينڈ انڈسٹری كے گراؤنڈ فلور پر واقع كانفرنس ہال میں منعقد كی گئی ہے اور جو لوگ بھی قرآنی مقابلوں میں شركت كی غرض سے آتے ہیں سب سے پہلے اس نمائش كا دورہ كرتے ہیں اور اس كے بعد عمارت كے فرسٹ فلور پر واقع ہال میں مقابلوں كا مشاہدہ كرتے ہیں ۔
1070905
نظرات بینندگان
captcha