امارات ؛ ايران كے قرآنی ہفتہ كی اختتامی تقريب كا انعقاد

IQNA

امارات ؛ ايران كے قرآنی ہفتہ كی اختتامی تقريب كا انعقاد

22:07 - August 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2387995
بين الاقوامی گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران كے قرآنی ہفتہ كی اختتامی تقريب امارات میں واقع ايرانی سفارت خانے كے زير اہتمام ۶ اگست بروز سوموار كو دبئی میں منعقد ہوئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے امارات میں نمائندے كی رپورٹ كے مطابق ايران كے ہفتہ قرآنی كی اختتامی تقريب دبئی میں مقيم ايرانيوں كے حفظ و قرائت قرآن كريم مقابلوں میں نماياں كاركردگی دكھانے والے افراد كی تجليل كے ہمراہ امارات میں رہبر كے نمائندے آيت اللہ سيد محمود مدنی كی خصوصی شركت كے ساتھ منعقد ہوئی ۔
اس تقريب میں ايرانی قونصلیٹ نے كہا : جلد ہی قرآنی آثار عربی ثقافتی سنٹر میں پيش كیے جائیں گے تاكہ امارات كے شہری بھی اس سے آشنا ہوں ۔
1073235
نظرات بینندگان
captcha