ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۶ اگست كو ايران كی سپريم سيكورٹی كونسل كے سربراہ "سعيد جليلی" نے بيروت میں ايرانی سفير "غضنفر ركن آبادی" پر مشتمل ايك وفد كے ہمراہ حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل "سيد حسن نصراللہ" كے ساتھ ملاقات اورگفتگو كی ہے جبكہ اس دوطرفہ ملاقات كے دوران شام اور لبنان سميت خطے میں رونما ہونے والی حالیہ تبديليوں كا جائزہ ليا گيا ہے ۔
سيد حسن نصر اللہ نے ملاقات كے دوران زور ديا ہے كہ حالیہ شرائط میں كہ جب قومیں بيدار ہو چكی ہیں اور استبدادی قوتوں كے ساتھ ساتھ امريكی اور صیہونی منصوبوں كا ثابت قدمی سے مقابلہ كر رہی ہیں ، مزاحمت بھی دشمن كے ساتھ مقابلے كے لیے بھرپور انداز میں وارد عمل ہوگی ۔
1073872