ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی(ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، ۸ اگست كو مجمع تقريب بين المذاہب كے ڈپٹی جنرل حجت الاسلام والمسلمين سيد موسی موسوی نے تقريب نيوز ايجنسی كے زير اہتمام صحافيوں كے دن كی مناسبت سے منعقدہ ايك تقريب كے دوران كہا : جس چيز كی صیہونی اور مغربی ذرائع ابلاغ رعايت كرتے ہیں ہم اس سے غافل ہیں یہی وجہ ہے كہ وہ لوگ باطل كا بہتر انداز سے دفاع اور موقعوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور اپنے باطل دعووں كا اس قدر تكرار كرتے ہیں كہ مخاطب اس كو ماننے پر تيار ہوجاتا ہے جبكہ ہم اپنے حق كا اچھے طريقے سے دفاع نہیں كر سكتے ہیں ۔
1074066