قرآنی نمائش میں عراق كے اسٹال پر كربلا كی نيابتی زيارت كا اہتمام

IQNA

قرآنی نمائش میں عراق كے اسٹال پر كربلا كی نيابتی زيارت كا اہتمام

23:36 - August 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2388854
بين الاقوامی گروپ : تہران میں جاری بين الاقوامی قرآنی نمائش كے مسلم اقوام و ثقافت سيكشن میں عراق كے اسٹال پرمقدس كربلا معلی كے مقدس مقامات كی نيابتی زيارت كے لیے ناموں كا اندارج كيا جا رہا ہے ۔
ايران كی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، جامعۃ المصطفی(ص) العالمیۃ سے وابستہ مسلم اقوام و ثقافت سيكشن میں عراق كے اسٹال پر كربلا كی نيابتی زيارت كے لیے خواہشمند حضرات كے ناموں كا اندراج كيا جارہا ہے ، اس منصوبے كے تحت بين الاقوامی قرآنی نمائش میں ناموں كا اندارج كرنے والے افراد كی نيابت میں كربلا كے مقدس مقامات كی زيارت كی جائے گی ۔
قابل ذكرہے كہ عراق كا اسٹال مصلائے امام خمينی(رہ) كی دوسری منزل پر جامعۃ المصطفی (ص) سے وابستہ اقوام و ثقافت سيكشن میں واقع ہے ۔
1074407
نظرات بینندگان
captcha