ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے نمائش سے اپنی رپورٹ میں كہا ہے كہ یہ ترجمہ المصطفی انٹرنيشنل يونيورسٹی كے مدرسہ عالی قرآن و حديث كے مدير محمد علی رضائی اصفہانی كی زير نگرانی محمد امينی ، حسين شير افكن غلامعلی ھمايی اور نصر اللہ سليمانی كے تعاون سے آمادہ كيا گيا ہے ۔
اس ترجمے كی منجملہ خصوصيات میں سے ادبی و تفسيری نكات كی وضاحت ہے جبكہ اس میں عثمان طٰہ كے خط سے استفادہ كيا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ المصطفیٰ انٹرنيشنل يونيورسٹی كے بورڈ آف ايجوكيشن كے ركن محمد علی رضائی اصفہانی تين قرآنی مجلوں "قرآن و علم " ، مستشرقين كی نگاہ میں قرآنی تحقيقات " اور " قرآنی علوم و معارف" كے مدير مسئول بھی ہیں ۔
1074854