پيريس ؛ لوئر ميوزيم كی جانب سے مسلمانوں كی مالی امداد جلب كرنے كی كوششیں

IQNA

پيريس ؛ لوئر ميوزيم كی جانب سے مسلمانوں كی مالی امداد جلب كرنے كی كوششیں

21:25 - August 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2389572
بين الاقوامی گروپ : پيريس كے لوئر ميوزيم كے حكام نے اعلان كيا ہے كہ شعبہ اسلامی فنون كے افتتاح كے لیے مسلمانوں كی مالی امداد كا انتظار ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ AFP كے حوالے سے نقل كرتےہوئے كہا ہے كہ لوئر ميوزيم پيريس كے حكام نے اس بيان كے ساتھ كہ شعبہ اسلامی فنون كا افتتاح اكتوبر كے مہينے میں كيا جائے گا ، مسلمانوں سے شعبے كو بہترين وسائل سے آراستہ كرنے كے لیے مالی امداد كی اپيل كی ہے ۔
پيريس كے ادرہ عمومی مقامات كے سربراہ "ہنری لويرٹ" نے اعلان كيا : اسلامی فنون سے مربوط فراموش شدہ آثار كو اس شعبے كے افتتاح كے بعد بنيادی حيثيت حاصل ہوگی ۔
واضح رہے كہ مراكش كے بادشاہ "ملك محمد ششم" اور وليد بن طلال فاؤنڈيشن كا شمار اس شعبے كے لیے مالی امداد كرنے والوں میں ہوتا ہے ۔
1074991
نظرات بینندگان
captcha