ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے "محيط" ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتےہوئے كہا ہے كہ مصر كے پارليمانی ركن نے اسمبلی كے اجلاس میں ايك بيان كی قرأت كی اور ملك میں شائع ہونے والے ۴۰ ہزار ايسے قرآنی نسخوں كے بارے میں خبر دی ہے جو صرف ۲۸ پاروں پر مشتمل ہیں ۔
اس نمائندے نے اس بات پر زور ديتے ہوئے كہ یہ ناقص قرآنی نسخے الازہر كے عالم دين شيخ احمد النصروای كے زير نگرانی اور "التوفيقیۃ" پبلشرز كی جانب سے شائع كیے گئے ہیں خيال ظاہر كيا : اس قسم كی غلطيوں كو كسی صورت بھی نظر انداز نہیں كيا جاسكتا ، كيونكہ یہ ايك بہت بڑا اشتباہ تھا جس كو نادانستہ غلطی قرار نہیں ديا جاسكتا ہے ۔
1074961