ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "tekiano" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ «الوطنيه 1» چينل نے پہلی مرتبہ ايك مقابلے كا اہتمام كيا كہ جس میں قرّا حضرات اور حفّاظ كرام نے اسٹوڈيو میں حاضر ہو كر جج صاحبان كے روبرو كلام اللہ كی تلاوت پيش كی ۔
ہر بدھ كو بيس سال سے كم عمر كے چھ اميدوار قرائت كرتے ہیں اور اساتذہ كرام اپنی رائے كا اظہار كرنے كے بعد ناظرين پر فيصلہ چھوڑ ديتے ہیں ۔
ہر ہفتے دو اميدواروں كا انتخاب عمل میں لايا جاتا ہے كہ جن كے درميان ۲۷ رمضان المبارك كو فائنل مقابلہ ہو گا اور ناظرين كی آراء كے بعد پہلی تين پوزيشنوں كا اعلان كيا جائے گا ۔
1075848