ملائيشيا كے سابق وزير اعظم كی جانب سے ميانمار میں مسلمانوں كے تحفظ كی اپيل

IQNA

ملائيشيا كے سابق وزير اعظم كی جانب سے ميانمار میں مسلمانوں كے تحفظ كی اپيل

22:56 - August 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2390471
بين الاقوامی گروپ : ملائيشيا كے سابق وزير اعظم "ماہتير محمد" نے اسلامی ممالك سے ميانمار میں مسلمانوں كو نجات دلانے كے لیے مشتركہ طورپر كوشش كرنے كی اپيل كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ملائيشيا كی نيوز ايجنسی Bernama ، كے حوالےسے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ملائيشيا كے سابق وزير اعظم نے اعلان كيا : اگر اسلامی اور غير اسلامی ممالك میں مقيم مسلمان مل كر كوشش كریں تو يقينا اقوام متحدہ بھی ميانمار میں مسلمانوں كو ظلم سے نجات دينے كے لیے فوری اقدامات پر مجبور ہو جائے گی ۔
انہوں نے ميانمار كی حكومت سے رہينگيا كے مسلمانوں كو اس خطرناك صورتحال سے نكالنے كے لیے فوری اقدام كرنے كا مطالب كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ملائيشيا كے ہزاروں مسلمانوں اسی طرح ملك میں پناہ لينے والے ميانمار كے باشندوں نے بھی دارالحكوت كوالالمپور میں ميانمار كے سفارتخانے كے سامنے جمع ہو كر مسلمانوں كے قتل عام كی شديد مذمت كی ہے ۔
1075670
نظرات بینندگان
captcha