لندن يونيورسٹی میں سورہ"انفال" كی تفسيری كلاس كا انعقاد

IQNA

لندن يونيورسٹی میں سورہ"انفال" كی تفسيری كلاس كا انعقاد

22:55 - August 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2390473
بين الاقوامی گروپ : ۱ ستمبر كو لندن يونيورسٹی كے "كوئين مری" كالج میں سورہ مباركہ "انفال" كی تفسير كے حوالے سے نشست منعقد كی جائے گی۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «IIDR» كے حوالے سے نقل كرتےہوئے كہا ہے كہ یہ نشست مقامی وقت كے مطابق صبح ۹ سے شام ۶:۳۰ تك منعقد كی جائے گی ، جس میں سورہ انفال كے مختلف تفسيری پہلؤوں كا جائزہ ليا جائے گا ۔
واضح رہے كہ سورہ مباركہ انفال جنگ بدر میں مسلمانوں كی كاميابی كے بعد پيغمبر اكرم(ص) پر ناز ہوئی ، جبكہ اس نشست میں مسلمانوں كی كاميابی اور اللہ كی جانب سے مؤمنين كو ديئے گئے وعدوں كا جائزہ ليا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ كالج منظم انداز سے ہر مہينے میں مختصر تعليمی نشست كا اہتمام كرتا ہے جن میں سے قرآن كا سفر ، تفسير قرآن سے آشنائی، سورہ يوسف ، يس ، مريم (ع) ، كہف ، الرحمن ، اور حجرات كی تفسير كے عنوان سے منعقد ہونے والی نشستیں قابل ذكرہیں ۔
1075654
نظرات بینندگان
captcha