ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے امارات كی سركاری نيوز ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كرتےہوئے كہا ہے كہ یہ فيسٹيول ۱۵ اگست تك جاری رہے گا جس میں عرب اور اسلامی و غير اسلامی ممالك كے ۱۲ خوشنويس شركت كریں گے ۔
واضح رہے كہ فيسٹيول میں شركت كرنے والا ہر خوشنويس قرآن مجيد كے ايك پارے كی خطاطی كرے گا جبكہ قرآنی نگارش میں استعمال ہونے والے خط كا سائز ، قسم اور جوہر ايك ہی جيسا ہو گا ۔
مذكورہ وزارتخانے كے معاون حكيم الہاشمی نے واضح كيا : اس فيسٹيول میں عراق ، سعودی عرب ، مصر ، اردن ، شام ، فلسطين ، الجزائر ، ايران ، تركی ، انگلينڈ اور جرمنی كے خوشنويس شركت كریں گے ۔
1075475