مصر ؛ مرسی كی موجودگی میں مصر كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے منتخب افراد كی تجليل

IQNA

23:54 - August 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2391315

مصر ؛ مرسی كی موجودگی میں مصر كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے منتخب افراد كی تجليل

بين الاقوامی گروپ : مصر كے بيسویں بين الاقوامی قرآن كريم مقابلوں كے منتخب افراد كو آج ۱۲ اگست كے دن مصری صدر اور مفتی الازھر كی موجودگی میں نصر شہر كے كانفرنس ہال میں انعام و اكرام سے نوازا جائے گا ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان مقابلوں كی منتظم مصر كی وزارت اوقاف و امور اسلامی نے آج اختتامی تقريب منعقد كرنے كا اعلان كيا ہے ۔
اس اختتامی تقريب میں مصر كے صدر محمد مرسی ، مفتی الازھر احمد الطيب ، وزير اوقاف طلعت عفيف ، وزير اعظم اور بہت سی مذہبی ، سياسی اور قومی جماعتوں كے سربراہان بھی شركت كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ مصری نمائندے احمد مصطفی عبد العظيم نے ان مقابلوں میں پہلی پوزيشن حاصل كی ہے ۔
1076517
نظرات بینندگان
captcha