بين الاقوامی قرآنی نمائش میں قرآن كريم كے تاجيكی ترجمے كی رونمائی

IQNA

بين الاقوامی قرآنی نمائش میں قرآن كريم كے تاجيكی ترجمے كی رونمائی

23:52 - August 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2391321
بين الاقوامی گروپ : بيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كے شعبہ فرہنگ ملل میں قرآن كريم كا تاجيكی ترجمہ شائقين كے لیے پيش كيا گيا ہے ۔
تاجك اسٹال كے مسئول محمد حق نظر زادہ نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس بارے كہا : ان نسخوں میں سے ايك محمد جان عمر اف كا ترجمہ ہے كہ جو تاجكستان كی سركاری يونيورسٹی كے فارغ التحصيل ہیں كہ جسے تاجك صدر كی سفارش پر عربی كے ہمراہ شايع كيا گيا ہے ۔
انہوں نے اس ترجمے كو تفسير طبری ، تفسير حسينی اور شاہ ولی اللہ كے ترجمے كی مدد سے انجام ديا ہے اور اس پر نگرانی كے فرائض سيد شھاب الدين اف اور فيض اللہ بابايف نے انجام دئیے ہیں ۔
1076610
نظرات بینندگان
captcha