ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، سينيگال كی بہت ساری مساجد اور قرآنی مراكز میں رائج حفظ كی روشوں میں سے ايك روش وہ ہے جو مسجد نبوی(ص) كے امام جماعت اور خطيب "عبد المحسن القاسم" كے توسط سے پيش كی گئی ہے ۔ یہ روش سورتوں اور آيات كی مسلسل تكرار كے ذريعے ذہنوں میں حفظ كو مضبوط كرنے كا باعث بنتی ہے ۔
واضح رہے كہ اس روش میں ، ہر روز قرآن كريم كے ايك صفحے كو حفظ كيا جاتا ہے اور دوسرے دن پہلے صحفے كی تكرار كے ساتھ ساتھ نئی آيتوں كی قرأت اورانكا حفظ كيا جاتا ہے ۔
1076167