ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق «ان للمتقين مفازا» قرآنی مقابلے كا چوبيسواں پروگرام جو اس مقابلے كے مقدّماتی مرحلے كا آخری پروگرام تھا ، مصر ، عراق ، ايران اور افغانستان كے قرا كی شركت كے ساتھ نشر كيا گيا ہے ۔
مصری جج محمد الھلباوی ، تجويد كے جج شيخ رافع العامری عراقی اور وقف و ابتدا كے لبنانی جج حسين حمدان كے علاوہ اسلامی جمہوریہ ايران كے جج محمد علی دھدشتی نے اس مقابلے پر نگرانی كے فرائض انجام دئیے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ «ان للمتقين مفازا» مقابلہ ہر روز دوپہر ايك بجے سے دو بجے تك الكوثر انٹرنيشنل چينل سے براہ راست نشر كيا جاتا ہے ۔
1077376