ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ " 20min " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شوریٰ روابط اسلامی كے شكاگو آفس نے كل ۱۱ اگست بروز ہفتہ كو ايك بيان صادر كر كے اعلان كيا : ہفتے كی رات مسلّح افراد نے رياست ايلينوی كے شہر موترونگرو كی مسجد پر فائرنگ كی كہ جس كے نتيجے میں ايك نمازی زخمی ہو گيا ۔
اس بيان میں مزيد كہا گيا ہے : مسلّح افراد نے مسجد كی ديواروں كو نشانہ بنايا اور مسلمان نمازيوں پر براہ راست فائرنگ كی ليكن خوش قسمتی سے كوئی شخص بھی شديد زخمی نہیں ہوا ۔
قابل ذكر ہے كہ پوليس نے اپنی تحقيقات كا آغاز كر ديا ہے ۔
1077366