ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، جامعۃ المصطفی العالمیۃ سے وابستہ بيسویں بين الاقومی قرآنی نمائش كے شبعہ ثقافت و مسلم اقوام میں پاكستانی اسٹال پر "ألفی" نامی ايسے قرآنی نسخے كو ركھا گيا ہے جس كے تمام صفحات الف سے شروع ہوتے ہیں ۔
اسی طرح (بسم الله الرحمن الرحيم) بھی سورتوں كے شروع میں ايك عليحدہ خط سے لكھی گئی ہے ۔
واضح رہے كہ پاكستانی اسٹال پر ايسے قرآن كی بھی نمائش كی گئی ہے جس كی آيات كو صرف مائيكرو سكوپ كےذريعے ديكھا جا سكتا ہے ۔
1078001