قرآنی نمائش ؛ ساحل عاج کے اسٹال پر قرآ ن كريم كے "انكو" زبان میں ترجمے كی رونمائی

IQNA

قرآنی نمائش ؛ ساحل عاج کے اسٹال پر قرآ ن كريم كے "انكو" زبان میں ترجمے كی رونمائی

23:48 - August 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2392230
بين الاقوامی گروپ : ساحل عاج میں رائج مقامی زبان "انكو" میں پہلے قرآنی ترجمے كو بيسویں بين الاقوامی نمائش كے دوران منظر عام پر ركھا گيا ہے ۔
نمائش میں ساحل عاج اسٹال كے انچارج "كوناتی كريم" نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ گفتگو كے دوران كہا : ساحل عاج كی سركاری زبان فرانسوی ہے ، ليكن انكو زبان ملك میں رائج ايك مقامی زبان ہے جوملك كے زيادہ تر لوگوں كی زبان ہے اور اس زبان میں قرآنی ترجمے كا عوام كی جانب سے بھرپور استقبال كيا گيا ہے ۔
انہوں نے واضح كيا : "نور اليقين" كے نام سے قرآنی مجلہ بھی جامعۃ المصطفی (ص) العالمیۃ میں زير تعليم ساحل عاج كے طلباء كے توسط سے عربی زبان میں قم المقدسہ میں شائع كيا جاتا ہے ۔
1078005
نظرات بینندگان
captcha