ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، یہ يونيورسٹٰی سال ۱۹۸۱ میں قرآن كريم كالج كے عنوان سے شروع كی گئی تھی ، اور سال ۱۹۹۰ میں كلية الشريعۃ اور كلية اللغة العربية نامی فيكلٹيوں كے اضافے كے ساتھ طلباء اور طالبات كے دو الگ الگ شعبوں میں "قرآن و اسلامی علوم يونيورسٹی" میں تبديل ہو گئی تھی ۔
اس يونيورسٹی كا مہم ترين تعليمی شعبہ "قسم القرأت" كے عنوان سے ہے اور اس شعبے كے طلباء اورطالبات قرآنی انسٹی ٹيوٹ سے قبول كیے جاتے ہیں جن كی مہم ترين شرائط میں سے كل قرآن كا حافظ ہونا ہے ۔
1077002