امريكی كانگرس كے نمائندے كے توہين آميز بيانات پر اديان ابراہيمی كے رہنماؤں كا اظہار برہمی

IQNA

امريكی كانگرس كے نمائندے كے توہين آميز بيانات پر اديان ابراہيمی كے رہنماؤں كا اظہار برہمی

23:50 - August 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2392238
بين الاقوامی گروپ : امريكی كانگرس میں ڈيموكریٹك پارٹی كے نمائندے "جو والش" كے توہين آميز بيانات كے خلاف مذہبی رہنماؤں نے شديد احتجاج كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «theOnline»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جو والش نے امريكی رياست ايلينو كے دورے كے دوران ۱۱ ستمبر كے واقعہ كو مسلمانوں كے ساتھ منسوب كيا ہے اور اسی طرح ايك دوسرے واقعے كی جانب اشارہ كرتے ہوئے اس نے امريكی معاشرے میں مسلمانوں كی موجودگی كو قومی سيكورٹی كے لیے خطرہ قرار ديا ہے۔
اس نے اپنے خطاب میں امريكی مسلمانوں كو ۱۱ ستمبر كے واقعے سے زيادہ خطرناك قرار ديا ہے اور ان پر امريكيوں كے قتل كے لیے دہشت گردی میں ملوث ہونے كا الزام لگايا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ غير سركاری اعداد و شمار كے مطابق اس وقت امريكہ میں تقريبا ۷ ملين مسلمان زندگی بسر كر رہے ہیں ۔
1076899
نظرات بینندگان
captcha