عيد فطر كا اعلان كرنے سے متعلّق شورائے مسلمين فرانس كا اجلاس

IQNA

17:53 - August 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2393058

عيد فطر كا اعلان كرنے سے متعلّق شورائے مسلمين فرانس كا اجلاس

بين الاقوامی گروپ : شورائے مسلمين فرانس نے ايك بيان صادر كر كے ۱۷ اگست بروز جمعۃ المبارك كو عيد فطر كا اعلان كرنے كی غرض سے اپنی كابينہ كا اجلاس منعقد كرنے كی خبر دی ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "سفير نيوز" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حكومت اور اسلام پسندوں كے درميان تنہا رابط كے عنوان سے شورائے مسلمين فرانس نے ايك بيان صادر كر كے كہا : نجوميوں كے حساب كتاب كے مطابق ۱۷ اگست بروز جمعۃ المبارك كو دنيا بھر میں كسی مقام پر بھی عيد كا چاند نظر آنے كا امكان نہیں ہے ۔
شورائے مسلمين فرانس نے اس بيان میں واضح كيا : شوریٰ كے اركان فرانس كے دار الحكومت پيرس میں ايك اجلاس منعقد كر كے پر عيد فطر كا بروقت اعلان كریں گے ۔
1078619
نظرات بینندگان
captcha