۲۸ پاروں پر مشتمل قرآن كريم كی تقسيم كے بعد مصر میں قرآن كريم كی اشاعت روكنے كی درخواست
بين الاقوامی گروپ : مصری پارليمنٹ كے ايك نمائندے نے كل ۱۳ اگست كو بازار میں ۲۸ اجزا اور ۲۹ اجزا پر مشتمل قرآن كريم كی فروخت كے بعد ناكافی نظارت ركھنے والے پرنٹنگ پريسوں میں قرآن كريم كی اشاعت پر پابندی كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "الاھرام" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصری پارليمنٹ كے ايك ركن نے پارليمنٹ كے اوپن اجلاس میں مصر كے غير ذمہ دار پرنٹنگ پريسوں میں قرآن كريم كی اشاعت روكنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
اس رپورٹ میں كہا گيا ہے : حالیہ دنوں مصر كے بازاروں میں ۲۹ اجزا پر مشتمل قرآن كريم كے ۴۰ ہزار نسخے اور اسی طرح ۲۸ اجزا پر مشتمل قرآن كريم كے ۴۰ ہزار نسخے تقسيم كیے گئے ہیں ۔
1078406