ميانمار كے مسلمانوں كی امداد كے لیے قطر اور كويت كا مشتركہ الائنس

IQNA

ميانمار كے مسلمانوں كی امداد كے لیے قطر اور كويت كا مشتركہ الائنس

22:30 - August 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2393141
بين الاقوامی گروپ : قطر اور كويت كے خيراتی اور امدادی اداروں نے ميانمار كے مسلمانوں كی حمايت اور ان تك امدادی سامان پہنچانے كے لیے ايك مشتركہ الائنس كا افتتاح كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Myanmar Online»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس متحدہ الائنس كے افتتاح كا فيصلہ خيراتی اداروں كے ايك وفد كی جانب سے متاثرہ علاقوں كے دو روزہ دورے كے بعد كيا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ یہ دورہ بنگلاديشی سرحد پر ميانمار كے پناہ گزينوں كے كيمپوں كی صورتحال كا جائزہ لينے اور ان كی ضروريات كے بارے میں اطلاع حاصل كرنے كے لیے كيا گيا ہے ۔
اس الائنس كا حصہ بننے والے اداروں میں سے قطر كے خيراتی اداروں ، شيخ عيد خيراتی فاؤنڈيشن ، شيخ ثانی امدادی فاؤنڈيشن ، الاسمخ فاؤنڈيشن اور كويت میں يتيموں كےامدادی ادارے كا نام قابل ذكر ہے ۔
1078405
نظرات بینندگان
captcha