ميانمار ؛ وزارت اطلاعات كی ويب سائیٹ ہيك ؛ مين پيج پر"stop killing" كا جملہ درج

IQNA

22:30 - August 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2393142

ميانمار ؛ وزارت اطلاعات كی ويب سائیٹ ہيك ؛ مين پيج پر"stop killing" كا جملہ درج

بين الاقوامی گروپ : نامعلوم ہيكروں نے ميانمار كی وزارت اطلاعات كی ويب سائیٹ كو ہيك كرنے كے بعد اس كے مين پيج پر "مسلمانوں كے قتل كو روكو" جملے كے ذريعے ميانمار كی حكومت كو خبر دار كيا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «exploitarchive»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ پيغام انگلش زبان میں لكھا گيا تھا جب كہ اس كا ہدف ميانمار كی رياست راخين میں مسلمانوں كے خلاف بوديوں كی تشدد آميز كاروائيوں كا جواب اور ان نسل پرستانہ اقدامات كو فوری طور پر روكنے كا مطالبہ كرنا تھا ۔
واضح رہے كہ نامعلوم ہيكروں نے اس بات پر زور ديا : مسلمان تمام اہل دنيا كے لیے امن كا پيغام ركھتے ہیں ليكن تم ان كا قتل عام كر رہے ہو اور اگر مسلمانوں كی نسل كشی كا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو دنيا بھر میں بوديوں كو نشانہ بنايا جائے گا اور تمہارے ملك كو جہنم میں تبديل كرديا جائے گا ۔
1077913
نظرات بینندگان
captcha